QR CodeQR Code

تعصب ہمارے زوال کی سب سے بڑی وجہ ہے، چیف جسٹس بلوچستان

14 Aug 2021 17:46

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ جشن آزادی پر قائداعظم کے ارشادات کو یاد رکھنا ہوگا۔ آج کے دن تجدید عہد ہے کہ ہم حالات کا جائزہ لیں۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان ہائیکورٹ میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ججز، وکلاء تنظیموں اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ تقریب میں چیف جسٹس بلوچستان جسٹس نعیم اختر افغان نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس بلوچستان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان معدنیات کی دولت سے مالا مال ہے اور ملک کے تمام حصوں میں بہترین یونیورسٹیز قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ملکی معیشت انتہائی مضبوط تھی، مگر آج ملک ترقی یافتہ ہونے کے بجائے مقروض ہے۔ ترقی کی بجائے زوال کے اسباب کو تلاش کرنا ہوگا۔

چیف جسٹس بلوچستان کا کہنا تھا کہ تعصب زوال کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ حج کا آخری خطبہ تعصب سے دور رہنے کی تلقین کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جشن آزادی پر قائداعظم کے ارشادات کو یاد رکھنا ہوگا۔ آج کے دن تجدید عہد ہے کہ ہم حالات کا جائزہ لیں۔ پاکستان ہے تو سب کچھ ہے۔ انہوں نے آخر میں وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور امن کی دعا کی۔


خبر کا کوڈ: 948591

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/948591/تعصب-ہمارے-زوال-کی-سب-سے-بڑی-وجہ-ہے-چیف-جسٹس-بلوچستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org