0
Saturday 14 Aug 2021 23:20

15 اگست کو دہلی میں کسان ریلی نہیں ہوگی، سرحدوں پر حفاظت کے سخت انتظامات

15 اگست کو دہلی میں کسان ریلی نہیں ہوگی، سرحدوں پر حفاظت کے سخت انتظامات
اسلام ٹائمز۔ بھارتی یوم آزادی پر دہلی میں کسان تحریک سے متعلق کوئی بھی پروگرام نہیں کرنے کے کسان لیڈروں کے اعلان کے باوجود دہلی کی سرحد پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع نے سنیچر کو بتایا کہ کسان لیڈروں نے اتوار کو خواہ دہلی میں پروگرام نہیں کرنے اور دھرنے کے مقامات پر ہی پرامن طریقہ سے پرچم لہرا کر آزادی کے جشن میں شامل ہونے کی بات کہی ہے لیکن گزشتہ تجربہ اس کے برعکس ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دہلی میں سرحدوں پر 26 جنوری کے مقابلہ میں زیادہ احتیاط برتی جارہی ہے تاکہ گزشتہ بار کی طرح افسوسناک واقعہ کو انجام دینے کا کسی کو موقع نہ ملے۔

انہوں نے بتایا کہ دہلی پولیس کے جوانوں کے علاوہ مرکزی نیم فوجی دستوں کی فاضل تعیناتی کے ساتھ ہی دیگر الیکٹرونک آلات سے سیکورٹی نگرانی کا انتظام کیا گیا ہے۔ ایسے غیرمعمولی سیکورٹی انتظامات کئے گئے کہ یوم آزادی کی تقریب کے دوران کسی بھی سطح پر خلل پڑنے کی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ صحیح ہے کہ گزشتہ دنوں کئی کسان لیڈروں نے یوم آزادی پر پروگرام کی جگہ جنتر منتر پر قومی پرچم لہرانے کا اعلان کیا تھا لیکن پارلیمنٹ کے اجلاس کے مقررہ مدت سے قبل ختم ہونے کے بعد انہوں نے بھی اپنا ’اجلاس‘ ختم کردیا اور پورا علاقہ خالی کردی۔ اس کے بعد کسی تنظیم کی طرف سے کوئی پروگرام کرنے کی اجازت نہیں لی گئی ہے۔

کسان شکتی یونین کے صدر پشپندر چودھری نے کہا کہ دہلی کی سرحدوں پر مہینوں سے دھرنا دے رہے کسانوں کا پندرہ اگست کو دہلی کی سرحدمیں داخل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ وہ دھرنے کی جگہ پر قومی پرچم لہرا کر قومی تہوار میں شامل ہوں گے۔ اس کے بعد جگہ جگہ ریلیاں نکال کر اپنی آواز حکومت تک پہنچانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ دہلی کی سرحدوں سے باہر ریلی، ٹریکٹر ریلی، موٹر سائکل ریلی اور دیگر پروگراموں کے ذریعہ کسان اپنی آواز بلند کریں گے۔ تمام پروگرام پُرامن طریقہ سے اختتام پذیر ہوں گے۔ شرارتی عناصر کو موقع نہیں ملے اس کے لئے زیادہ سے زیادہ احتیاط برتی جارہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 948612
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش