QR CodeQR Code

آج کربلائی جذبے کی ضرورت ہے جو قوموں میں حرارت پیدا کرتا ہے، علامہ حسن ظفر نقوی

14 Aug 2021 22:10

عشرہ محرم کی مجالس عزا سے خطاب کے دوران معروف عالم دین نے کہا کہ چودہ اگست ان شہدا کی یاد منانے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے کہ جنہوں نے پاکستان بنانے کیلئے اپنی قربانی پیش کی، حکمرانوں کو وہ مقصد یاد رکھنا چاہیئے جس مقصد کے لئے پاکستان حاصل کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی نے چودہ اگست کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ چودہ اگست ان شہدا کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے جن شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے ہمیں انگریزی سامراج سے آزادی نصیب ہوئی تھی۔ بوتراب امام بارگاہ کراچی میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین نے کہا کہ یہ جذبہ شہادت شہدائے کربلا کا دین ہے، آج کربلائی جذبے کی ضرورت ہے جو قوموں میں حرارت پیدا کرتا ہے، حکمرانوں کو وہ مقصد یاد رکھنا چاہیئے جس مقصد کے لئے پاکستان حاصل کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 948622

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/948622/آج-کربلائی-جذبے-کی-ضرورت-ہے-جو-قوموں-میں-حرارت-پیدا-کرتا-علامہ-حسن-ظفر-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org