QR CodeQR Code

منبر حسینیؑ الجھنے کی نہیں بلکہ سب کو یکجا کرنے کی جگہ ہے، علامہ شہنشاہ نقوی

14 Aug 2021 22:19

مسجد و امام بارگاہ باب العلم کراچی میں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین نے کہا کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑو اور تفرقے میں نہ پڑھو، اہل سنت ہمارے بھائی ہی نہیں بلکہ ہماری جان ہیں، کوئی محلہ کوئی شہر ایسا نہیں جہاں شیعہ سنی ایک ساتھ نہ رہتے ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ ہماری زندگیوں کا حاصل حب علیؑ ہے، اتحاد بین المسلمین کے بانی خود مولا علیؑ ہیں۔ مسجد و امام بارگاہ باب العلم کراچی میں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑو اور تفرقے میں نہ پڑھو، اہل سنت ہمارے بھائی ہی نہیں بلکہ ہماری جان ہیں، کوئی محلہ کوئی شہر ایسا نہیں جہاں شیعہ سنی ایک ساتھ نہ رہتے ہوں، کوئی ادارہ ایسا نہیں ہے جہاں شیعہ سنی ایک ساتھ کام نہ کرتے ہوں، منبر حسینیؑ الجھنیں بڑھانے کی جگہ نہیں ہے بلکہ سب کو یکجا کرنے کی جگہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 948624

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/948624/منبر-حسینی-الجھنے-کی-نہیں-بلکہ-سب-کو-یکجا-کرنے-جگہ-ہے-علامہ-شہنشاہ-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org