0
Saturday 14 Aug 2021 23:13
حق و باطل کا بہٹ بڑا معرکہ کربلا میں سجا تھا اسی لئے جشن نہیں شب دعا منا رہے ہیں

قائداعظم کے پاکستان میں آئے تھے جسے دوبارہ دریافت کریں گے، خالد مقبول صدیقی

قائداعظم کے پاکستان میں آئے تھے جسے دوبارہ دریافت کریں گے، خالد مقبول صدیقی
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہمارا مشن ہے پاکستان بنایاتھا اور پاکستان بچائیں گے، کون تھا جس نے پاکستان دولخت کیا؟ کس نے ہمیں قائداعظم کے پاکستان کے بجائے بھٹو کے پاکستان میں دھکیل دیا؟ ہم قائداعظم کے پاکستان میں آئے تھے اور قائداعظم کا پاکستان دوبارہ دریافت کریں گے، پاکستان کے عوام بتائیں قائداعظم کا پاکستان بہتر تھا یا بھٹو کا؟۔ تیرہ اور چودہ اگست کی درمیانی شب دعائیہ اجتماع میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کنوینر ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا سندھ کی دیواروں میں سندھوں دیش اور پاکستان نہ کھپے کا نعرہ نہیں لکھا ہوتا تھا؟ کسی کی مجال نہیں کہ شہری سندھ میں سندھو دیش اور پاکستان نہ کھپے کا نعرہ لگائے، ہمارے شہروں میں پاکستان مخالف نعرہ لیکر جو بھی آئے گا ہم اسکا مقابلہ کریں گے، آیئے جاگیردارانہ جمہوریت کے بجائے ہم عوامی جمہوری کی جانب بڑھتے ہیں، ہمیں ایسا پاکستان نہیں چاہیئے جہاں چند لوگوں کے ہاتھ میں حب الوطنی کے سرٹیفیکٹ باٹنے کا اختیار ہو، آیئے ایک ایسے پاکستان کی جانب بڑھیں جس میں موروثی سیاست کے بجائے عوامی سیاست ہو۔

خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ آزادی کی تمنا و خواہش آزادی کی جدوجہد، حصول حفاظت کائنات کی سب سے بڑی عبادت ہے، غلامی انسانیت کےخلاف سب سے بڑا ظلم اور تذلیل ہے، غلامی کو قبول کرنا سب سے سیاہ گناہ ہے، چودہ اگست کی رات شب آزادی ہے، حق و باطل کا بہٹ بڑا معرکہ کربلا میں سجا تھا اسی لئے جشن نہیں شب دعا منا رہے ہیں، جشن آزادی سے اہم مشن آزادی ہے، ہم ہر سال شب آزادی دعا منائیں گے، پاکستان اگر جسم ہے تو نظریہ پاکستان اسکی روح ہے، ہم اگر اپنی آزادی کے ثمرات پر غور کریں تو ہم نے اپنی آزادی کی قدر نہیں کی، کروڑوں لوگوں نے اپنے گھر بار اپنی قبروں کی قربانی دے کر اس ملک کی خاطر ہجرت کی تھی، اتنی قربانیوں کے باوجود ہم نے اپنی آزادی کی قدر نہیں کی، پاکستان آزادی کے بعد انکے ہتھے لگا جو بہترین غلام تھے، جو بہترین غلام ہوتا ہے وہ اصل میں بدترین حکمران ہوتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 948637
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش