0
Sunday 15 Aug 2021 23:21

پولیس کی سپیشل برانچ پنجاب میں بدامنی پیدا کر رہی ہے، سبطین سبزواری

پولیس کی سپیشل برانچ پنجاب میں بدامنی پیدا کر رہی ہے، سبطین سبزواری
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے عزاداری میں پولیس کی مداخلت کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ پنجاب کو پولیس اسٹیٹ نہ بنایا جائے، پولیس میں موجود متعصب عناصر کالعدم ناصبی گروہ کے کارکن کا کردار ادا کر رہے ہیں، گھروں کے اندر ہونیوالی مجالس میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں، یہ کام تو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج بھی نہیں کرتی، کیا پنجاب میں قانون نافذ کرنیوالا کوئی ہے؟ وزیراعلیٰ پنجاب، وزیر قانون اور آئی جی پنجاب پولیس کی عزاداری میں مداخلت کا نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کنٹینر لگا کر اور سنگینوں کے سائے میں بھی عزاداری قبول نہیں، غیر ضروری سکیورٹی کو ہٹایا جائے، گزرنے والوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں۔

صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا جعفر عباس نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس کی سپیشل برانچ پنجاب میں بدامنی پیدا کر رہی ہے، مجالس اور جلوسوں کی رپورٹنگ میں بددیانتی کی جاتی ہے، اوقات اور روٹ غلط لکھے جاتے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ بانیان مجالس کے بھی رپورٹ پر دستخط لئے جائیں اور ایک کاپی انہیں دی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عزاداری سید الشہداء ملت جعفریہ کی پہچان ہے، اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ عزاداری ہماری پہچان ہے، جسے ہر صورت جاری رکھیں گے۔ عزاداری سے یزیدیت کا چہرہ بے نقاب کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یزیدی عناصر کو عزاداری سے ہونیوالی تکلیف کا ہمیں ادراک ہے لیکن پولیس کے خارجی ایجنڈے پر چلنا خطرنا ک ہوگا، ایسے مضحکہ خیز اور غیر قانونی واقعات رونما ہونے سے شیعہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہمیں انتہائی اقدام پر مجبور نہ کرے، افسوسناک بات ہے کہ لائسنسی جلوسوں اور مجالس کو روکا جا رہا ہے، اٹھارہ ہزاری ضلع جھنگ میں علم لگانے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں، محمود کوٹ مظفر گڑھ میں سالہا سال سے جاری مجلس عزا کے انعقاد پر ایف آئی آرز کاٹی جا رہی ہیں، ڈی سی لودھراں نے یکم سے 9 محرم کو مجالس کے انعقاد کو روکنے کا حکم نامہ جاری کرکے دشمنی اہلبیتؑ کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے، کوٹ چھٹہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں بانی مجلس کو مذاکرات کے بہانے بلوا کر ڈی پی او نے گرفتار کروا دیا۔ ننکانہ صاحب میں سالہا سال سے جاری مجلس عزا کو صرف سات منٹ کرنے کی اجازت دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 948675
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش