0
Sunday 15 Aug 2021 10:49

امریکی وزیرِ خارجہ سے افغان صدر کا رابطہ

امریکی وزیرِ خارجہ سے افغان صدر کا رابطہ
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ ان کی افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ افغان صدر اشرف غنی سے افغانستان کی موجودہ سکیورٹی کی صورتِ حال پر بھی بات چیت ہوئی۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے یہ بھی بتایا کہ کشیدگی میں کمی کی امریکی سفارتی اور سیاسی کوششوں پر بھی اشرف غنی سے بات ہوئی ہے۔ اس سے قبل قوم سے خطاب میں افغان صدر اشرف غنی نے استعفے پر بات کرنے سے گریز کیا تھا۔ انہوں نے قوم کو دلاسا دیا تھا کہ فوج کو متحرک کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 948686
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش