QR CodeQR Code

لبنان میں آئل ٹینکر میں دھماکے سے 20 افراد ہلاک

15 Aug 2021 11:06

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  آئل ٹینکر میں دھماکا شمالی لبنان کے علاقے اکڑ میں ہوا جس میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی لبنان  میں آئل ٹینکر میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق  آئل ٹینکر میں دھماکا شمالی لبنان کے علاقے اکڑ میں ہوا جس میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئل ٹینکر میں دھماکے کی وجہ فی الحال واضح نہیں ہو سکی ہے جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔دھماکے سے متعلق ایک ویڈیو  بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے تاہم اس حوالے سے حکام کی جانب سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آ سکی ہے کہ آیا یہ اسی دھماکے کی ہے یا کسی اور واقعے کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 948689

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/948689/لبنان-میں-ا-ئل-ٹینکر-دھماکے-سے-20-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org