0
Sunday 15 Aug 2021 11:46

آئیں قوم و ملک کی خدمت کریں، سہیل شاہین

آئیں قوم و ملک کی خدمت کریں، سہیل شاہین
اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ آئیں اور قوم و ملک کی خدمت کریں، طالبان افغانستان کے دروازے ان تمام افراد کیلئے کھلے ہیں جنہوں نے حملہ آوروں کی مدد کی ہے۔ سہیل شاہین نے اپنے بیان میں کہا کہ طالبان افغانستان کے دروازے کرپٹ کابل انتظامیہ کے ساتھ کھڑے افراد کے لئے بھی کھلے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے بھی معافی دی، ایک بار پھر دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اور قوم و ملک کی خدمت کریں۔ واضح رہے کہ طالبان نے کئی اہم افغان شہروں پر قبضے کے بعد افغانستان کے دارالحکومت کابل کا گھیراؤ شروع کر دیا، افغان حکومت کا کنٹرول صرف کابل تک محدود ہو گیا ہے، جلال آباد بھی طالبان کے قبضے میں چلا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 948692
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش