QR CodeQR Code

آئیں قوم و ملک کی خدمت کریں، سہیل شاہین

15 Aug 2021 11:46

اپنے ایک بیان میں ترجمان طالبان کا کہنا ہے کہ افغانستان کے دروازے ان تمام افراد کیلئے کھلے ہیں جنہوں نے حملہ آوروں کی مدد کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ آئیں اور قوم و ملک کی خدمت کریں، طالبان افغانستان کے دروازے ان تمام افراد کیلئے کھلے ہیں جنہوں نے حملہ آوروں کی مدد کی ہے۔ سہیل شاہین نے اپنے بیان میں کہا کہ طالبان افغانستان کے دروازے کرپٹ کابل انتظامیہ کے ساتھ کھڑے افراد کے لئے بھی کھلے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے بھی معافی دی، ایک بار پھر دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اور قوم و ملک کی خدمت کریں۔ واضح رہے کہ طالبان نے کئی اہم افغان شہروں پر قبضے کے بعد افغانستان کے دارالحکومت کابل کا گھیراؤ شروع کر دیا، افغان حکومت کا کنٹرول صرف کابل تک محدود ہو گیا ہے، جلال آباد بھی طالبان کے قبضے میں چلا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 948692

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/948692/ا-ئیں-قوم-ملک-کی-خدمت-کریں-سہیل-شاہین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org