QR CodeQR Code

بلوچستان، جلوس عزاء کے موقع پر موبائل سروسز بند رکھنے کا شیڈول جاری

15 Aug 2021 18:14

ساتویں، نویں اور دسویں محرم الحرام کو بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موبائل سروسز بند ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے جلوس عزاء کے موقع پر صوبے کے مختلف اضلاع میں موبائل سروسز بند رکھنے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ساتویں محرم الحرام کو مچھ اور کوئٹہ میں صبح 6 سے رات 12 بجے تک موبائل سروسز بند ہونگی۔ نویں محرم الحرام کو دارالحکومت کوئٹہ میں صبح 9 سے شام 8 بجے تک اور یوم عاشور کو کوئٹہ، اوستہ محمد اور جھل مگسی کے ڈسٹرکٹ گندھاوا میں صبح 6 بجے سے رات 12 بجے تک موبائل سروسز بند رہیں گی۔


خبر کا کوڈ: 948737

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/948737/بلوچستان-جلوس-عزاء-کے-موقع-پر-موبائل-سروسز-بند-رکھنے-کا-شیڈول-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org