0
Sunday 15 Aug 2021 19:41

ڈی آئی خان، امام بارگاہوں کے متولین میں رقوم تقسیم

ڈی آئی خان، امام بارگاہوں کے متولین میں رقوم تقسیم
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ سیدعلیاں میں محرم الحرام میں انتظامات کیلئے تحصیل پہاڑ پور کی امام بارگاہوں کے متوالیان میں انتظامی رقوم کی تقسیم کیلئے سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء علامہ محمد رمضان توقیر، عمر امین خان گنڈہ پور، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ، ڈی پی او، ایس پی نثار مروت، اسسٹنٹ کمشنر پہاڑ پور، مولانا کاظم حسین مطہری، پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار برائے ایم پی اے مخدوم زادہ سید علی رضا شاہ نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے محرم الحرام کی عظمت، اتحاد بین المسلمین، قیام امن کی فضا برقرار رکھنے اور شیعہ و سنی عوام کو ملکر ان ایام کو بہتر اور عقیدت کے ساتھ منانے کی ضرورت پر زور دیا۔ تقریب میں تحصیل پہاڑ پور کی امام بارگاہوں کے متوالیان نے شرکت کی اور امام بارگاہوں میں محرم الحرام میں عزاداری کے بہتر انتظامات کرنے کے لئے نقد رقوم تقسیم کی گئیں۔ 
خبر کا کوڈ : 948739
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش