0
Sunday 15 Aug 2021 19:56

مغربی کنارہ، فلسطینی گھروں پر غاصب صہیونیوں کی یورش جاری

مغربی کنارہ، فلسطینی گھروں پر غاصب صہیونیوں کی یورش جاری
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی فوجیوں کی جانب سے گذشتہ شب مغربی کنارے کے متعدد فلسطینی گھروں پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں مقامی رہائشیوں اور غاصب صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے اور مقبوضہ قدس شریف میں تقریبا ہر روز ہی جھڑپیں ہوتی ہیں اور فلسطینی شہریوں کو گرفتار کیا جاتا ہے۔ ای مجلے عرب48 نے اطلاع دی ہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں کی جانب سے آنسو گیس کے اندھا دھند استعمال کے باعث مغربی کنارے میں دسیوں فلسطینیوں کی حالت غیر ہو گئی جبکہ صیہونی فوجیوں نے قصبے عزون سے طارق سلیم نامی 1 نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ جنین میں بھی غاصب صیہونیوں نے یعبد نامی قصبے پر دھاوا بول کر متعدد فلسطینی گھروں پر حملہ کیا جبکہ صوبہ نابلس میں فلسطینیوں کی جانب سے کوہ صبیح اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں رات گئے تک "شب غضب" اور غاصب صیہونی فوجیوں کے ساتھ جھڑپیں جاری رہیں۔ علاوہ ازیں مقبوضہ قدس شریف میں بھی غاصب صیہونی فوجیوں نے 2 فلسطینی جوانوں کو نشانہ بنایا اور باب العامود کے علاقے سے سعدی برقان نامی 1 فلسطینی شہری کو گرفتار کر لیا۔

دوسری جانب انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق غاصب صیہونی رژیم نے گذشتہ ماہ جولائی کے دوران فلسطینیوں کے خلاف 3 ہزار 886 مرتبہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ غاصب صیہونی فوجیوں نے 115 فلسطینی گھروں کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے اور مقبوضہ قدس شریف کے 325 مقامات پر حملہ کیا جس کے دوران خواتین و بچوں سمیت 406 فلسطینی شہریوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 948741
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش