0
Sunday 15 Aug 2021 21:45

اشرف غنی مستعفی، افغان سیاسی قیادت پاکستان پہنچ گئی

اشرف غنی مستعفی، افغان سیاسی قیادت پاکستان پہنچ گئی
اسلام ٹائمز۔ طالبان کے کابل میں داخل ہونے کے بعد اشرف غنی کے مستعفی ہونے کے فیصلے سمیت بدلتی ‏صورتحال پر افغان سیاسی قیادت پاکستان پہنچ گئی۔ امریکی انخلا کے بعد افغانستان میں طالبان کی پے در پے فتوحات کا سلسلہ برقرار ہے اور صدر ‏اشرف غنی نے اقتدار چھوڑ دیا ہے، ایسے میں افغان سیاسی قیادت اسلام آباد پہنچی ہے۔ پاکستان آنے والے وفد میں احمد یونس قانونی، استاد محمد کریم، احمد ضیا مسعود، احمد ولی مسعود، ‏عبداللطیف پیدرام اور خالدنور شامل ہیں، جب کہ اولسی جرگہ کے اسپیکر میر رحمان رحمانی بھی ‏اسلام آباد پہنچے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 948768
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش