0
Sunday 15 Aug 2021 22:59

انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے وادی کشمیر کے مختلف مقامات پر علم شریف برآمد

انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے وادی کشمیر کے مختلف مقامات پر علم شریف برآمد
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے وادی کشمیر کے طول و عرض میں چھٹی محرم کو علم شریف کے جلوسوں کا سلسلہ جاری رہا جن مقامات پر علم شریف کے جلوس برآمد کئے گئے۔ ان میں ہانجک بمنہ، لاویپورہ گنڈ حسی بٹ، پازلپورہ شالیمار، لال بازار، عشائی باغ سعدہ کدل، نیوکالونی جڈی بل، مدون حاجن، مرتضی آباد اندرکوٹ وغیرہ شامل ہیں۔ لاوے پورہ گنڈ حسی بٹ میں علم شریف کا ایک پروقار جلوس برآمد کیا گیا، جس میں انجمن شرعی شیعیان کے آغا سید منتظر مہدی نے شرکت کرکے تنظیم کی نمائندگی کی جلوس ہائے علم شریف میں شامل عزاداروں سے علماء دین نے خطاب کرکے فلسفہ شہادت عظمی کی وضاحت کی اور معرکہ کربلا کے اہداف کی نشاندہی کی۔
خبر کا کوڈ : 948777
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش