0
Sunday 15 Aug 2021 22:48

پی ڈی ایم نے پیپلز پارٹی کے ظلم کیخلاف آواز بلند نہ کی تو بھرپور جواب دیں گے، مصطفیٰ کمال

پی ڈی ایم نے پیپلز پارٹی کے ظلم کیخلاف آواز بلند نہ کی تو بھرپور جواب دیں گے، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اگر پی ڈی ایم نے کراچی کی سرزمین پر پیپلز پارٹی کے ظلم کیخلاف آواز بلند نہیں کی تو کراچی والے بھرپور جواب دیں گے، شہباز شریف، مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی کے سندھ پر بالعموم اور کراچی حیدرآباد پر بالخصوص مظالم کے خلاف آواز نہیں اٹھائی تو واضح ہوجائے گا کہ پی ڈی ایم کا مقصد صرف اقتدار ہے عوام نہیں ہے، 29 اگست کو پی ڈی ایم قیادت نے پیپلز پارٹی کے ظلم کیخلاف آواز بلند نہیں کی تو پی ایس پی پہلے کی طرح ایک بار پھر عین اسی جگہ جہاں پی ڈی ایم کی 11 جماعتیں جلسہ کریں گی وہاں اکیلے دوبارہ کراچی والوں کی جانب سے پہلے سے بڑا جلسہ منعقد کرے گی، کراچی کے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں، غیر منتخب ایڈمنسٹریٹر مسلط کرکے کراچی کی ملکیتوں کو زرداری کی ملکیتوں میں تبدیل کیا جارہا ہے، کراچی میں کورونا وائرس ٹائم ٹیبل کے تحت حملہ کرتا ہے، پورے شہر کے صنعتکار اور تاجر ہم سے رابطے میں ہیں اور بھرپور تعاون کی پیشکش کر رہے ہیں، کراچی کی تاجر برادری کو نامساعد حالات میں کاروبار کرنے اور لوگوں کے گھروں کے چولہے جلائے رکھنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برنس روڈ پر فریسکو چوک پر آل سندھ تاجر اتحاد کی دعوت پر جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تھا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین ڈاکٹر ارشد وہرا اور بزنس فورم کے صدر قمر آختر نقوی بھی موجود تھے۔

سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ علامتی آزادی کا جشن کیسے منایا جائے جب 74 سال بعد بھی ظالم و تعصب زدہ حکمران قوم کو پینے کا پانی، ادویات، تعلیم، روزگار، ٹرانسپورٹ دینے کو تیار نہیں، جس مقصد کے حصول کے لئے ہمارے آبا اجداد نے قربانیاں دیں تھی وہ مقاصد آج تک حاصل نہیں ہوئے، آزادی سے پہلے مساجد یا امام بارگاہوں پر نہیں بلکہ عوام کے حقوق پر پابندی تھی، ہمارے پرکھوں نے قربانیاں اس لئے نہیں دیں تھیں کہ ملک کو زرداریوں کی جاگیر بنا دیا جائے، قوم کو نا آزادی سے پہلے حقوق حاصل تھے اور نا آزادی کے 74 سال بعد حاصل ہیں، قائداعظم اور علامہ اقبال کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے ایک اور نسل کو قربانی دینے کے لئے تیاری کرنی ہوگی، میں شہباز شریف، مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان کو آواز دے کر کہتا ہوں کہ کراچی کی سر زمین پر آئیں تو پیپلز پارٹی کے مظالم کے خلاف آواز بلند کریں، سندھیوں پر پیپلز پارٹی شدید ظلم کررہی ہے لیکن تمام سندھی دانشور اور سیاستدان خاموش ہیں، میں اپنے سندھی بھائیوں سے کہتا ہوں کہ پاک سر زمین پارٹی ظلم کیخلاف کسی صورت خاموش نہیں رہے گی، ہم ظالم کے ظلم کیخلاف بند باندھیں گے یا مرجائیں گے لیکن قوم کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔
خبر کا کوڈ : 948778
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش