QR CodeQR Code

مصطفیٰ کمال کی علامہ شہنشاہ نقوی سے ملاقات

15 Aug 2021 23:06

نشتر پارک میں معروف عالم دین سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پی ایس پی چیئرمین نے کہا کہ دہشت گرد مسلم امہ کے مسالک اور فقہوں کے درمیان نفرتیں اور دوریاں پیدا کرنا چاہتے ہیں جبکہ ہماری یہ کوشش ہے کہ ان نفرتوں کو محبتوں میں بدلہ جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے نشتر پارک کراچی میں معروف علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ممبر نیشنل کونسل و صدر گلشن ریزیڈنٹ کمیٹی فرحان انصاری، ممبر علماء رابطہ کونسل زہیر عابدی و دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کوئی تحریک کربلا سے سبق لئے بغیر متحرک نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد مسلم امہ کے مسالک اور فقہوں کے درمیان نفرتیں اور دوریاں پیدا کرنا چاہتے ہیں جبکہ ہماری یہ کوشش ہے کہ ان نفرتوں کو محبتوں میں بدلہ جائے جس کیلئے ہم جدوجہد کررہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 948780

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/948780/مصطفی-کمال-کی-علامہ-شہنشاہ-نقوی-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org