QR CodeQR Code

عالم اسلام کی سربلندی کا راز امام حسینؑ کی سیرت پر عمل کرنے میں ہے، علامہ حسن ظفر نقوی

16 Aug 2021 23:26

بوتراب امام بارگاہ کراچی میں محرم الحرام کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین کا کہنا تھا کہ ایسے وقت میں جب اسلام اور مسلمانوں پر کفر و شرک کی طاقتیں ہر طرف سے یلغار کر رہی ہیں ہمیں متحد اور متفق ہونے کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ آج عالم اسلام انتشار اور زبوں حالی کا شکار ہے، مسلمان شدید اختلافات کا شکار ہیں اور اسلام دشمن طاقتیں اس ساری صورتحال کا فاٸدہ اٹھا رہی ہیں۔ بوتراب امام بارگاہ عزیز آباد میں محرم الحرام کی ساتویں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایسے وقت میں جب اسلام اور مسلمانوں پر کفر و شرک کی طاقتیں ہر طرف سے یلغار کر رہی ہیں ہمیں متحد اور متفق ہونے کی ضرورت ہے، آج کےحالات میں مسلمانوں کی عزت و سربلندی کا راز امام حسین علیہ السلام کی سیرت پر عمل کرنے میں ہے۔


خبر کا کوڈ: 948952

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/948952/عالم-اسلام-کی-سربلندی-کا-راز-امام-حسین-سیرت-پر-عمل-کرنے-میں-ہے-علامہ-حسن-ظفر-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org