QR CodeQR Code

ہر قابض طاقت کا ایک زوال ہوتا ہے؛ جارح اتحادی ممالک افغانستان سے سبق سیکھیں، محمد عبدالسلام

16 Aug 2021 23:26

ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے ایک پیغام میں یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر اولین تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکی ایماء پر یمن کیخلاف جارحیت مسلط کرنیوالے ممالک کو افغانستان کی موجودہ صورتحال سے عبرت حاصل کرنی چاہئے۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی مزاحمتی تحریک انصار اللہ کے ترجمان و مذاکراتکار محمد عبدالسلام نے افغانستان سے یکطرفہ امریکی انخلاء کے بعد افغان صدارتی محل سمیت پورے ملک پر طالبان کے قبضے اور افغان صدر اشرف غنی کے ملک سے فرار پر اولین ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ہر ناجائز قبضے، چاہے لمبے عرصے کا ہو یا کم، کا ایک خاتمہ ہوتا ہے جبکہ اس وقت امریکہ، افغانستان پر اپنے 20 سال کے قبضے کے بعد شکست سمیٹ کر وہاں سے نکل چکا ہے.. کیا جارح (سعودی) فوجی اتحاد کے ممالک اس سے سبق سیکھیں گے؟

ترجمان انصار اللہ نے لکھا کہ کیا اب بھی جارح فوجی اتحاد کے کرائے کے قاتلوں کے لئے یہ سمجھنے کا وقت نہیں آیا کہ اجنبیوں کی حمایت سے اپنے ملک کی عوام کے خلاف غنڈہ گردی ایک ایسا گھناؤنا جرم ہے کہ جس کے عوض کبھی حکومت یا فوج نہیں ملتی بلکہ ہمیشہ ہی اس جرم کا انجام گھاٹا اور ذلت و خواری ہے!



خبر کا کوڈ: 948953

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/948953/ہر-قابض-طاقت-کا-ایک-زوال-ہوتا-ہے-جارح-اتحادی-ممالک-افغانستان-سے-سبق-سیکھیں-محمد-عبدالسلام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org