QR CodeQR Code

لاہور، بد فعلی کیس، مفتی عزیز الرحمان کی ویڈیو  کا فرانزک کروانے کی درخواست مسترد

17 Aug 2021 23:13

ملزم نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ تفتیشی افسر نے تفتیش کے دوران  کیس کے حقائق کو چھپایا، تفتیش کے دوران مجھ پر تشدد کیا گیا۔ عزیزالرحمان نے کہا کہ بدفعلی سے متعلق وائرل ہونیوالی ویڈیو جعلی ہے، ویڈیو کو ایڈیٹ کرکے میرے نام کیساتھ منسوب کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ مدرسہ جامعہ منظور الاسلام لاہور کینٹ کے طالبعلم صابر شاہ سے بد فعلی کیس پر سماعت ہوئی۔ سیشن عدالت نے ملزم مفتی عزیز الرحمان کی ویڈیو  کا فرانزک کروانے کی درخواست مسترد کر دی۔ ملزم نے موقف اختیار کیا تھا کہ  تفتیشی افسر نے کیس کے حقائق کو چھپایا ہے، وائرل ہونیوالی ویڈیو جعلی ہے۔ عدالت نے ملزم عزیز الرحمان کی درخواست کو  عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج شفیق عباس نے درخواست پر سماعت کی۔ ملزم عزیز الرحمان نے مدرسہ طالبعلم سے بدفعلی سے متعلق وائرل ہونیوالی ویڈیو کا فرانزک کرانے کیلئے درخواست دائر کی تھی۔

ملزم نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ تفتیشی افسر نے تفتیش کے دوران  کیس کے حقائق کو چھپایا، تفتیش کے دوران مجھ پر تشدد کیا گیا۔ عزیزالرحمان نے کہا کہ بدفعلی سے متعلق وائرل ہونیوالی ویڈیو جعلی ہے، ویڈیو کو ایڈیٹ کرکے میرے نام کیساتھ منسوب کیا گیا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت ویڈیو کا فرانزک کروانے کا حکم دے۔ البتہ ملزم عزیرالرحمان کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس پر عدالت نے  درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر مسترد کر دی۔


خبر کا کوڈ: 948990

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/948990/لاہور-بد-فعلی-کیس-مفتی-عزیز-الرحمان-کی-ویڈیو-کا-فرانزک-کروانے-درخواست-مسترد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org