0
Tuesday 17 Aug 2021 23:22

زیادتی کا سوچ بھی نہیں سکتا، مفتی عزیز الرحمان نے ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا

زیادتی کا سوچ بھی نہیں سکتا، مفتی عزیز الرحمان نے ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا
اسلام ٹائمز۔ مدرسے کے  طالبعلم سے بدفعلی کیس کا معاملہ۔ ملزم  عزیزالرحمان نے درخواست ضمانت دائر کر دی۔ مدرسے کے طالبعلم سے زیادتی کرنے کا سوچ بھی
 نہیں سکتا، ملزم عزیز الرحمنٰ کا موقف، عدالت نے  شمالی چھائونی پولیس کو  23 اگست کو ریکارڈ سمیت  طلب کر لیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ رانا شہزاد اشرف کی عدالت میں  ملزم عزیزالرحمان کی درخواست ضمانت  بعد ازگرفتاری صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ نے دائر کی۔ درخواست میں ملزم کی جانب سے خود کو بے گناہ ظاہر کرتے ہوئے ضمانت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ  مدرسے کے طالبعلم سے زیادتی کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، پولیس مقدمہ کی تفتیش مکمل کر چکی ہے، ملزم کو بطور سزا غیر معینہ مدت تک جیل میں قید نہیں رکھا جا سکتا۔

درخواست میں کہا گیا ہے ملزم مفتی عزیز الرحمٰن اپنے بے گناہی ثابت کرنے کیلئے 20 جون کو خود تھانے جا کر شامل تفتیش ہوا۔ ویڈیو میں نظر آنیوالے پردے اور کشن پولیس نے قبضے میں نہیں لئے، مدعی مقدمہ کو خود بھی نہیں علم کہ اس کیساتھ زیادتی کب اور کہاں ہوئی؟ فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ میں ویڈیو کی ریکارڈ کا وقت اور تاریخ نہیں بتائی گئی، ملزم کو بدنام کرنے کیلئے ویڈیو میں ترمیم کئے جانے کے امکانات موجود ہیں۔ مدعی  مقدمہ کے میڈیکل میں کوئی زیادتی ثابت نہیں ہوئی۔ پولیس نے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا، ضمانت پر رہائی کا حکم دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 949098
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش