QR CodeQR Code

افغانستان کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے سیکیورٹی خدشات ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

17 Aug 2021 23:59

میڈیا سے گفتگو میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ عاشورا پر مزید سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں، سیکیورٹی سخت ہونے سے لوگوں کو تکلیف ضرور ہوتی ہے، لیکن عوام کو چاہیے کہ سندھ حکومت سے تعاون کریں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے سیکیورٹی خدشات موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ کے علاقے ٹھٹھہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے سیکیورٹی خدشات موجود ہیں، مواچھ گوٹھ واقعے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے، یہ ایک بزدلانہ واقعہ تھا، سندھ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ عاشورا پر مزید سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں، سیکیورٹی سخت ہونے سے لوگوں کو تکلیف ضرور ہوتی ہے، لیکن عوام کو چاہیے کہ سندھ حکومت سے تعاون کریں۔ یکساں نصاب تعلیم کے حوالے سے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے حساب سے نیا نصاب متعارف کروایا ہے، سندھ میں تعلیمی نصاب بہت بہتر ہے اور ہم اپنے بچوں کو اپنے تجربے کے حساب سے مزید بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 949102

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/949102/افغانستان-کی-موجودہ-صورتحال-وجہ-سے-سیکیورٹی-خدشات-ہیں-وزیراعلی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org