0
Friday 20 Aug 2021 09:46

دشمن محرم میں فساد پھیلانا چاہتا تھا، اس سازش کو ناکام بنا دیا، طاہر اشرفی

دشمن محرم میں فساد پھیلانا چاہتا تھا، اس سازش کو ناکام بنا دیا، طاہر اشرفی
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل اور وزیراعظم کے معاون خصوصی مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ طاہر اشرفی نے تمام مکاتب فکر کے جید علماء و مشائخ کے ہمراہ لاہور میں مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور مجلس میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ دشمن چاہتا ہے کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات ہوں، لیکن ہمیں باہمی اتحاد سے دشمن کی اس سازش کو ہر صورت ناکام بنانا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حافظ طاہر اشرفی کی قیادت میں مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ نے امام بارگاہ قصر زہرہ کا دورہ کیا اور مجلس میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ  ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، انڈیا اور پاکستان دشمن قوتیں محرم کے دوران فساد چاہتی تھیں جنہیں ناکام بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہاولنگر میں کریکر حملہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے، تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ اس کی مذمت کرتے ہیں، مجرمین کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، سلامتی کے ادارے اور پولیس نے فوری اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 20 سال سے انڈیا افغان سر زمین کو استعمال کرکے پاکستان میں دہشتگردی کروا رہا تھا، افغان طالبان کا کابل امام بارگاہ میں جانا اور تمام مکاتب فکر کے حقوق کی حفاظت کا اعلان درست سمت قدم ہے، انڈیا افغانستان میں ناکامی کا بدلہ پاکستان میں تخریب کاری سے لینا چاہے گا، علماء و مشائخ، خطباء، ذاکرین کے مشکور ہیں کہ انہوں نے پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق پر عمل کیا۔ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ وزیر اعظم  عمران خان کی واضح ہدایات ہیں کہ تمام مکاتب فکر کے مقدسات کو یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی طرح قانون کی خلاف ورزی کسی کو بھی نہیں کرنے دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 949124
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش