0
Wednesday 18 Aug 2021 10:36

لاہور، 9ویں محرم الحرام کی مناسبت سے جلوس ہائے عزاء برآمد

لاہور، 9ویں محرم الحرام کی مناسبت سے جلوس ہائے عزاء برآمد
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں نویں محرم الحرام کی مناسبت سے مجالس اور جلوس ہائے عزاء کی برآمدگی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام پورہ میں پانڈو سٹریٹ سے جلوس برآمد ہوا جس جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا رات گئے واپس عزاخانہ پانڈو سٹریٹ میں اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس نیلی بار چوک، عالمگیر بلڈنگ، سول سیکرٹریٹ، انار کلی،بابا موج دریا روڈ سے جین مندر پہنچے گا جہاں سے واپس پانڈو سٹریٹ جائے گا۔ جلوس کے شرکاء سراج بلڈنگ چوک میں علامہ حسن عباس نقوی کی اقتداء میں نماز ظہرین ادا کریں گے جبکہ پرانی انار کلی میں اے جی آفس چوک میں نماز مغربین ادا کی جائے گی۔

اسی طرح لاہور کے علاقے شادمان سے بھی جلوس شبیہہ ذوالجناح امام بارگاہ قصر بتولؑ سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں پر گامزن ہے۔ ادھر نویں محرم الحرام کی مناسبت سے لاہور میں نکلسن روڈ پر مجلس عزاء کے بعد جلوس شبیہہ ذوالجناح برآمد ہوا۔ علامہ سید ابصار علی نقوی نے مصائب اہلبیتؑ بیان کیے۔ نکلس روڈ پر امام بارگاہ عطیہ اہلبیتؑ میں نویں محرم الحرام کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد کی گئی، مجلس عزاء کے اختتام پر شبیہہ ذوالجناح اور شبیہہ علم عباسؑ کا جلوس برآمد ہوا۔ ہزاروں عزاداروں نے ماتم اور نوحہ خوانی کی۔

مجلس عزاء سے علامہ سید ابصار علی نقوی نے خطاب کرتے ہوئے مصائب اہلبیتؑ بیان کئے۔ انہوں نے واقعہ کربلا کی اہمیت اور اہلبیتؑ کی قربانیوں کا مقصد بیان کیا۔ جلوس اپنے مقررہ راستے سے ہوتا ہوا دوبارہ امام بارگاہ عطیہ اہلبیتؑ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ آج لاہور میں 3 ہزار سے زائد مقامات پر مجالس عزاء ہو رہی ہیں۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم کنٹرول روم سے جلوسوں کی مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 949126
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش