0
Wednesday 18 Aug 2021 12:35

پاکستانی انتہاء پسند افغان طالبان سے ہی کچھ سیکھ لیں، طاہر اشرفی

پاکستانی انتہاء پسند افغان طالبان سے ہی کچھ سیکھ لیں، طاہر اشرفی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ پاکستانی انتہاء پسند گروہ طالبان سے سیکھیں۔ اپنے ایک ٹویٹ میں طاہر اشرفی نے لکھا کہ افغان طالبان کا اہل تشیع کی مجلس میں شریک ہونا، سکھ اور ہندو برادری کو مکمل تحفظ فراہم کرنا اور انہیں تعاون کا یقین دلانا، اس بات کا واضح اظہار ہے کہ اسلام امن، سلامتی اور رواداری کا دین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے انتہاء پسند ان (طالبان) سے ہی تعلیم لے لیں۔
خبر کا کوڈ : 949139
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش