0
Thursday 19 Aug 2021 00:23

کربلا اقتدار کی نہیں اقدار کی جنگ تھی، مولانا مسرور انصاری

کربلا اقتدار کی نہیں اقدار کی جنگ تھی، مولانا مسرور انصاری
اسلام ٹائمز۔ یوم تاسوعا کے سلسلے میں جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے زیر اہتمام وادی کشمیر کے اطراف و اکناف میں عزاداری کے جلوس برآمد ہوئے۔ اس سلسلے میں منڈی بل سرینگر سے مرکزی جلوس برآمد ہوا جو نابدی پورہ حول میں اختتام پذیر ہوا۔ جلوس عزاء میں عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے عزاداری کی۔ جلوس عزا سے خطاب کرتے ہوئے اتحاد المسلمین کے صدر مولانا مسرور عباس انصاری نے معرکہ کربلا کے مختلف گوشوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ میدان کربلا میں نواسہ رسول (ص) امام حسین (ع) نے انسانیت کو اجاگر کیا یہ جنگ اقتدار کی نہیں بلکہ انسانی اقدار کی جنگ تھی، جس نے انسانیت کے ڈھانچے میں نیا روح پھونک کر تا ابد اس کو جلا بخشی۔

انہوں نے کہا کہ عزاداری کے جلوسوں کو برآمد کرنے کا مقصد کربلا کے پیغام کو یونیورسل کرنا ہے تاکہ دنیا کے کونے کونے میں ظلم کے کاشانے تباہ و برباد ہوجائیں۔ مسرور عباس نے کہا کہ استکباری و استعماری نظام کو اگر کوئی چیز گرا سکتا ہے تو وہ یہی مکتب عزاداری ہے لہذا بلا لحاظ مسلک و ملت اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر انسانیت کو یزیدی نظام سے آزاد کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے 8 محرم الحرام کے جلوس عزا میں پولیس بربریت پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے عزاداروں کی فوری رہائی کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے سرکاری اقدامات سے حالات متاثر ہوسکتے ہیں جس کی ذمہ دار خود پولیس انتظامیہ ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 949192
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش