QR CodeQR Code

چینی صدر کا اپنے ایرانی ہم منصب کو فون، عالمی فورمز میں باہمی تعاون پر تاکید

18 Aug 2021 20:59

چینی صدر شی جن پنگ نے آج نئے ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کیساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے جسمیں دونوں ممالک کیجانب عالمی فورمز میں سے بھرپور باہمی تعاون پر تاکید کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ چینی سرکاری ٹیلیویژن نے اعلان کیا ہے کہ صدر شی جن پنگ نے آج نئے ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔ برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اس گفتگو میں شی جن پنگ نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین ایران کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو ہمیشہ وسعت بخشے گا۔ چینی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کو چاہئے کہ وہ مشترکہ مفاد کے حصول کے لئے باہمی دلچسپی کے اہم عالمی امور پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کریں۔ دوسری جانب ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے بھی اپنے چینی ہم منصب کی دوستانہ کاوشوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان استوار دوستانہ تعلقات کی 50ویں سالگرہ پر انہیں مبارکباد دی۔ رپورٹ کے مطابق چینی صدر نے آج عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی کے ساتھ بھی گفتگو کی ہے جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 949201

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/949201/چینی-صدر-کا-اپنے-ایرانی-ہم-منصب-کو-فون-عالمی-فورمز-میں-باہمی-تعاون-پر-تاکید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org