0
Wednesday 18 Aug 2021 23:13

حق کی خاطر باطل کے سامنے ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے، سیدہ شہلا رضا

حق کی خاطر باطل کے سامنے ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے، سیدہ شہلا رضا
اسلام ٹائمز۔ سندھ کی صوبائی وزیر ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا نے کہا ہے کہ حق کی خاطر باطل کے سامنے ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے، حضرت امام حسینؑ، ان کے رفقا اور بالخصوص باپردہ و پاک بیبیوں نے دین ِ حق کی سربلندی کے لئے جو عظیم قربانیاں دیں اس کی مثال رہتی دنیا تک قائم رہے گی۔ سیدہ شہلا رضا نے کہا کہ واقعہ کربلا اور اس کے بعد جس طرح سیدہ زینبؑ نے تمام غمزدہ قافلے کو سمیٹا، اس کی حفاظت کو یقینی بنایا اور یزیدیت کے آگے ڈٹی رہیں وہ آج کے دور کی خواتین کے لیے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا کا غم تمام غموں اور فرقوں سے بالاتر ہے، حالات کا تقاضہ ہے کہ ہم مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھتے ہوئے امن و امان قائم رکھیں اور محرم الحرام کو پورے عقیدت و احترام سے گزاریں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا پوری شدت سے اپنے وار جاری رکھے ہوئے ہے، ایسے میں جلوسوں اور مجالس میں کورونا ایس او پیز کا خیال رکھا جانا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 949213
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش