0
Wednesday 18 Aug 2021 23:20

ناتواں ہونے کے باوجود ظلم کے سامنے حق پر کھڑے رہنا درس کربلا ہے، مصطفیٰ کمال

ناتواں ہونے کے باوجود ظلم کے سامنے حق پر کھڑے رہنا درس کربلا ہے، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ واقعہ کربلا کا خلاصہ یہ ہے کہ یزید تھا امام حسین ؑہیں، حق کی خاطر سب کچھ لٹا دینے کا نام خانوادہ رسول محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے، ناتواں ہونے کے باوجود ظلم کے سامنے حق پر کھڑے رہنا درس کربلا ہے، ہمیں اہل بیت علیہ السلام کی سنت کو زندہ کرنا ہے، ظلم کے خلاف خاموشی اختیار کرنا نا صرف ظالم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے بلکہ ظالم کو مضبوط کرنا ہے، مرنا تو سب نے ہے، دنیا بھر کے قبرستان ایسے لوگوں سے بھرنے پڑے ہیں جو ظلم کیخلاف اس لئے آواز بلند نہیں کرتے تھے کہ وہ زندہ بچ جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم عاشور کے موقع پر پاکستان ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کیا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کرہ ارض پر جب کوئی حکمران تکبر میں غرق ہوکر ظلم کرتا ہے تب تب درس حسینیؑ یاد رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے، سندھ کی یزیدی حکومت نے شہر کراچی کے ڈھائی کروڑ سے زائد لوگوں کا پانی بند کیا ہوا، پاک سر زمین پارٹی یوم عاشور کے بعد پیپلز پارٹی کی یزیدی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی، جو پینے کے پانی کیلئے بھی انسانوں کو ترسا رہے ہیں، اب ہر فرد کو ظالموں کے خلاف اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور ہماری آواز میں اپنی آواز شامل کرنی ہوگی۔ سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ یوم عاشور کے بعد ظالموں کے خلاف پوری قوت سے کھڑے ہونگے اور گولی چلی تو اپنے سینے پیش کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 949216
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش