0
Saturday 27 Aug 2011 15:48

کوئٹہ،دکی میں سابق رکن اسمبلی کے گھر سے اسلحہ برآمد۔ سوئی،تربت،ہرنائی میں دھماکے راکٹ فائرنگ

کوئٹہ،دکی میں سابق رکن اسمبلی کے گھر سے اسلحہ برآمد۔ سوئی،تربت،ہرنائی میں دھماکے راکٹ فائرنگ
کوئٹہ:اسلام ٹائمز۔ بلوچستا ن کے ضلع لورالائی کے علاقے دکی میں گزشتہ رات لیویز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سابق رکن اسمبلی کے گھر پر چھاپہ مارکر بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع لورالائی کے علاقے دکی میں گزشتہ رات ایک سابق رکن اسمبلی کے گھر پر لیویز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے چھاپہ مارکر بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
دوسری جانب پولیس کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں نامعلوم افراد نے گیس کنواں نمبر1 کے والو کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جسکے نتیجے میں کنویں سے سوئی پلانٹ کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔ ادھر بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند میں نامعلوم افراد نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے کیمپ پر 2 راکٹ فائر کئے تاہم راکٹ کھلے میدان میں گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ جبکہ ہرنائی میں بھی نامعلوم افراد نے 2 راکٹ فائر کئے تاہم یہ راکٹ بھی شہر کی قریبی پہاڑی پر لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
خبر کا کوڈ : 94925
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش