QR CodeQR Code

پاکستانی سفیر کی حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ سے ملاقات

19 Aug 2021 16:15

پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ کابل میں سابق افغان صدر حامد کرزئی اور سابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی۔ منصور احمد خان نے کہا کہ ملاقات میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال اور پائیدار استحکام سے متعلق تعمیری تبادلہ خیال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے سابق افغان صدر حامد کرزئی اور افغان مصالحتی کونسل (ایچ سی این آر) کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی۔ پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ کابل میں سابق افغان صدر حامد کرزئی اور سابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی۔ منصور احمد خان نے کہا کہ ملاقات میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال اور پائیدار استحکام سے متعلق تعمیری تبادلہ خیال کیا گیا۔ گزشتہ روز طالبان کے سیاسی دفتر کے رکن انس حقانی کی سربراہی میں طالبان کے وفد نے بھی عبداللہ عبداللہ اور حامد کرزئی سے اہم ملاقات کی تھی۔ جس کے دوران افغانستان کی موجودہ صورت حال اور عبوری حکومت کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد طالبان نے پہلی بار ملک کی سیاسی قیادت سے ملاقات کی ہے۔ طالبان کے برتاؤ اور رویے میں لچک کو دیکھتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ سیاسی مفاہمتی عمل کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے اور افغانستان میں قیام امن کا خواب پورا ہو سکے گا۔


خبر کا کوڈ: 949286

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/949286/پاکستانی-سفیر-کی-حامد-کرزئی-اور-عبداللہ-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org