QR CodeQR Code

بجلی 1 روپے 47 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

19 Aug 2021 22:17

سی پی پی اے کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ جولائی میں مجموعی طور پر 15 ارب 21 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جولائی میں ہائیڈل سے 29.94 فیصد بجلی پیدا کی گئی، کوئلے سے 15.29 فیصداور مہنگے فرنس آئل سے 10.28 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ نیپرا کی جانب سے بجلی 1 روپے 47 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کردی گئی جس پر نیپرا یکم ستمبر کو سماعت کرے گا۔ سی پی پی اے کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ جولائی میں مجموعی طور پر 15 ارب 21 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جولائی میں ہائیڈل سے 29.94 فیصد بجلی پیدا کی گئی، کوئلے سے 15.29 فیصداور مہنگے فرنس آئل سے 10.28 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ سی پی پی اے نے کہا کہ جولائی میں مقامی گیس سے 8.68 اور درآمدی ایل این جی سے 20.01 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جولائی میں ایٹمی ذرائع سے 10.59 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ جولائی کے لئے ریفرنس فیول لاگت 5 روپے 27 پیسے فی یونٹ مقرر تھی اور جولائی میں بجلی پیداواری لاگت 6 روپے 74 پیسے فی یونٹ تھی۔


خبر کا کوڈ: 949325

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/949325/بجلی-1-روپے-47-پیسے-فی-یونٹ-مہنگی-ہونے-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org