QR CodeQR Code

بہاولنگر میں غمِ حسینؑ منانے والوں پر حملہ دہشتگردی کی بدترین مثال ہے، بلاول

19 Aug 2021 23:05

اپنے مذمتی بیان میں چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ سخت سیکیورٹی کے باوجود جلوس میں دہشتگردی حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، دہشت گرد فرقہ وارانہ فساد پھیلانے کے ایجنڈے میں ناکام رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے بہاولنگر میں عزاداران پر کریکر حملے کی مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے بہاول نگر دھماکے میں شہید عزاداران کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ واقعے میں زخمی ہونے والوں کو فی الفور علاج معالجے کی سہولیات مہیا کی جائیں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یوم عاشور پر بہاولنگر میں غمِ حسین منانے والوں پر حملہ دہشتگردی کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ سخت سیکیورٹی کے باوجود جلوس میں دہشتگردی حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ دہشت گرد فرقہ وارانہ فساد پھیلانے کے ایجنڈے میں ناکام رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 949334

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/949334/بہاولنگر-میں-غم-حسین-منانے-والوں-پر-حملہ-دہشتگردی-کی-بدترین-مثال-ہے-بلاول

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org