0
Thursday 19 Aug 2021 23:12

بہاولنگر دھماکہ پنجاب حکومت کی نااہلی ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

بہاولنگر دھماکہ پنجاب حکومت کی نااہلی ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے بہاولنگر میں جلوس عاشورہ پر حملے کی مذمت کر دی۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بہاولنگر دھماکہ پنجاب حکومت کی نااہلی ہے، پنجاب حکومت عزاداروں کو تحفظ دینے میں ناکام رہی، ڈی پی او بہاولنگر کو فی الفور عہدے سے ہٹایا جائے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت مختلف طریقوں سے پہلے ہی عزاداری کے پروگرامات کے رستوں میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی تھی۔ واضح رہے کہ بہاولنگر شہر میں جلوس کے راستے پر واقع ایک مسجد کی چھت سے دستی بموں سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 3 عزادار شہید جبکہ 60 سے زیادہ زخمی ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 949338
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش