0
Friday 20 Aug 2021 20:47

جنگجوﺅں کا مین اسٹریم سیاست دانوں کو نشانہ بنانا باعث تشویش ہے، عمر عبداللہ

جنگجوﺅں کا مین اسٹریم سیاست دانوں کو نشانہ بنانا باعث تشویش ہے، عمر عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ جنگجو تنظیموں کے ذریعہ مین اسٹریم سیاست دانوں کو نشانہ بنانے کا نیا رجحان انتہائی تشویشناک ہے۔ عمر عبداللہ نے یہ بات جمعرات کو جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے دیوسر علاقے میں جنگجوﺅں کے ہاتھوں ’جموں و کشمیر اپنی پارٹی‘ کے کارکن غلام حسن لون کی ہلاکت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہی۔ غلام حسن لون کو گزشتہ شام ان کی رہائشگاہ کے باہر گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ جنوبی کشمیر کے دیوسر علاقے میں غلام حسن لون کے قتل کے بارے میں سن کر بہت افسوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جنگجو تنظیموں کے ذریعہ مین اسٹریم سیاست دانوں کو نشانہ بنانے کا یہ نیا رجحان انتہائی تشویشناک ہے اور میں اس کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 949443
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش