QR CodeQR Code

اپوزیشن متحد ہوکر 2024ء کے الیکشن کی تیاری کرے، سونیا گاندھی

20 Aug 2021 21:05

کانگریس کمیٹی کی صدر نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کی اپنی کچھ رکاوٹیں ہوسکتی ہیں لیکن چیلنج جمہوری اقدار کا قیام ہے، اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے سب کو متحد ہوکر کام کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس کمیٹی کی صدر سونیا گاندھی نے بھارت کی 19 اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں سے خطاب کرتے ہوئے آج کہا کہ ملک کے عوام مودی حکومت سے آزادی چاہتے ہیں لہٰذا اپوزیشن پارٹیوں کو متحد ہو کر 2024ء کے لوک سبھا الیکشن پر توجہ دینی ہے۔ سونیا گاندھی نے اپوزیشن کے اہم لیڈروں اور وزرائے اعلیٰ سے ورچول میٹنگ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کو 2024ء کے لوک سبھا الیکشن کے منصوبے پر منظم طور پر اور واحد ایجنڈے پر کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کی اپنی کچھ رکاوٹیں ہوسکتی ہیں لیکن چیلنج جمہوری اقدار کا قیام ہے، اس چیلنج سے نمٹنے کے لئے سب کو متحد ہو کر کام کرنا ہے اور متحد ہو کر ملک کے عوام کو آزادی دلانی ہے۔


خبر کا کوڈ: 949468

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/949468/اپوزیشن-متحد-ہوکر-2024ء-کے-الیکشن-کی-تیاری-کرے-سونیا-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org