0
Saturday 27 Aug 2011 17:09

بیت المقدس کی آزادی اور اسرائیل کے ناپاک وجود کے خاتمے کا وقت دور نہیں، رحمان شاہ

بیت المقدس کی آزادی اور اسرائیل کے ناپاک وجود کے خاتمے کا وقت دور نہیں، رحمان شاہ
کراچی:اسلام ٹائمز۔غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی نابودی کا وقت دور نہیں جب قبلہ اول بیت المقدس پر پرچم لہرائے گا، مشرق وسطی میں آنے والی یہ بیداری کی لہر آزادی بیت المقدس پر ہی ختم ہو گی، ان خیالات کااظہار مقررین نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے نمائش تا تبت سنٹر نکالی جانیوالی ”مرکزی آزادی القدس ریلی“ میں تبت سینٹر پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مقررین میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید رحمن شاہ، شیعہ علماء کونسل کے رہنما مولانا ناظر تقوی، مولانا باقر زیدی، مجلس وحدت المسلمین اور شیعہ ایکشن کمیٹی کے مولانا مرزا یوسف حسین، تحریک اہلحدیث کے علامہ عبد اللہ غازی، مولانا احمد اقبال اور مولانا مرتضیٰ زیدی نے خطاب کیا، جبکہ طلباء تنظیموں کے نمائندگان بھی جلسے میں شریک تھے، ریلی میں شرکاء نے امام خمینی رہ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی نابودی تک صدائے احتجاج بلند کرتے رہیں گے۔ آزادی القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر سید رحمن شاہ نے کہا کہ وہ دن دور نہیں کہ جب یہ دنیا اسرائیل کے ناپاک وجود سے پاک ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی کی بدولت عالم اسلام آج اپنے اہم ترین مسئلے یعنی بیت المقدس کی آزادی کی طرف پلٹ چکا ہے، اور امت مسلمہ رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی بابصیرت قیادت میں بیت المقدس کو صیہونی قبضے سے نجات دلائے گی۔ انہوں نے گزشتہ برس یوم القدس کی ریلی میں کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا، عالم دین مولانا مرتضیٰ زیدی نے کہا کہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل مسجد اقصیٰ کو منہدم کرکے وہاں پر ہیکل سلیمانی بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہے، قابل مذمت امر یہ ہے کہ ان تمام امور میں عرب و دیگر مسلم حکمران اپنی امریکی غلامی اور اسرائیل دوستی کا ثبوت دے رہے ہیں مگر خطہ عرب میں عوام میں اسلامی بیداری نے ان عرب حکمرانوں کی نیندیں حرام کردی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 94947
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش