0
Friday 20 Aug 2021 22:42

شیعہ سنی ملکر تکفیریوں کی ملک و اسلام دشمن سازشوں کو ناکام بناتے رہیں گے، علامہ باقر زیدی

شیعہ سنی ملکر تکفیریوں کی ملک و اسلام دشمن سازشوں کو ناکام بناتے رہیں گے، علامہ باقر زیدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی نے کراچی سمیت سندھ بھرمیں عشرہ محرم الحرام اور یوم عاشورا کے پر امن انعقاد پر سندھ حکومت، شہری حکومت اور سکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو قابل تحسین قرار دیا ہے۔ میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چند ایک واقعات کے علاوہ صوبے بھر میں عزاداری کے پر امن انعقاد پر سندھ رینجرز اور سندھ پولیس کے انتظامات مثالی رہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی ایماء پر کراچی میں عباس ٹاؤن، منگوپیر، میر پورخاص، سکھر، بدین، ماتلی میں محرم الحرام کے پر امن ماحول کو سبوثاژ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن عزاداران حسینی ؑ نے ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے صبر و ضبط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا، سندھ پولیس میں شامل بعض کالی بھیڑیں ملک دشمن عناصر کی پشت پناہی میں مصروف نظر آئیں ان کے خلاف فوری کاروائی بھی وقت کا تقاضہ ہے، سندھ بھر میں مجموعی طور پر عشرہ محرم الحرام اور یوم عاشورا کے پر امن انعقاد کیلئے بہترین انتظامات پر سندھ حکومت، شہری حکومت، ضلعی انتظامیہ اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں خصوصاً وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، کورکمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری، آئی جی پولیس سندھ مشتاق مہر کو داد و تحسین پیش کی ہے کہ جن کی موثر حکمت عملی کی بدولت سندھ بھرمیں عشرہ محرم الحرام کا پرامن انعقاد یقینی بنا۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ سندھ کے مختلف شہروں میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعات کی شفاف تحقیقات کے نتیجے میں ملوث تکفیری دہشت گردوں کے خلاف فوری قانون کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران علمائے اہل سنت اور اہل سنت حسینیوں کی جانب سے بھی جس طرح عشق اہل بیتؑ کا مظاہرہ کیا گیا وہ دیدنی ہے، انشاءاللہ شیعہ سنی مسلمان اور عاشقان اہل بیتؑ مل کر تکفیریوں کی ملک دشمن اور اسلام دشمن سازشوں کو ناکام بناتے رہیں گے۔ دوسری جانب علامہ باقرعباس زیدی نے بہاولنگرمیں جلوس عاشورا پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے پنجاب حکومت کی نااہلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی ناقص حکمت عملی کے سبب بہاولنگر میں تکفیری دہشت گردوں نے جلوس عزا پر حملہ کرکے عزاداروں کو شہید و زخمی کیا، جبکہ پنجاب پولیس کی جانب سے بھی عزاداری امام حسینؑ میں رکاوٹوں اور عزاداروں کو تنگ کرنے کا روایتی سلسلہ اس سال محرم الحرام میں بھی جاری رہا جوکہ قابل مذمت ہے۔
خبر کا کوڈ : 949487
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش