QR CodeQR Code

وزیراعظم نے فواد چوہدری کو افغانستان کے حوالے سے اہم ٹاسک سونپ دیا

20 Aug 2021 22:43

اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو ہدایت دی کہ افغانستان کے مسئلے پر پاکستان کے موقف کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا جائے، عالمی میڈیا پر بھی پاکستان کا بھرپور موقف آنا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو افغانستان سے متعلق پاکستان کے موقف کو عالمی میڈیا پر اجاگر کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت افغانستان کی صورتحال پر اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شرکاء نے اجلاس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر مشاورت کی۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے حوالے سے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کو اہم ٹاسک سونپ دیا اور انہیں ہدایت دی کہ افغانستان کے مسئلے پر پاکستان کے موقف کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا جائے، عالمی میڈیا پر بھی پاکستان کا بھرپور موقف آنا چاہیئے۔ وزیراعظم نے اجلاس کے دوران وزراء کو افغانستان سے متعلق حکومتی کے موقف سے آگاہ کیا۔ شرکاء کو افغانستان میں جاری غیر ملکی باشندوں کے اخراج، چمن اور طورخم بارڈرز کی صورتحال، پی آئی اے کے آپریشنز اور پاکستانی سفارت خانے کی کارکردگی پر بھی بریفنگ دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 949489

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/949489/وزیراعظم-نے-فواد-چوہدری-کو-افغانستان-کے-حوالے-سے-اہم-ٹاسک-سونپ-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org