QR CodeQR Code

امام حسینؑ کی عظیم قربانیوں جیسی مثال پوری انسانی تاریخ میں نہیں ملتی، مصطفیٰ کمال

20 Aug 2021 23:57

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایس پی چیئرمین نے کہا کہ جو قومیں خاموش رہ کر حق پر کھڑی اور باطل کے آگے ڈٹتی نہیں وہ ظالم یزید کی ساتھی ہیں کیونکہ ظالم صرف وہ نہیں جو ظلم کر رہا ہے بلکہ ظالم وہ بھی ہے جو ظلم پر خاموش ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یوم عاشور کے موقع پر کراچی کے ایم اے جناح روڈ سے برآمد ہونے والے مرکزی ماتمی اور عزاداران حسینؑ کے جلوس میں پاک سر زمین پارٹی کے چئیر مین سید مصطفیٰ کمال، صدر انیس قائم خانی سمیت مرکزی ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایس پی کے چئیر مین سید مصطفی کمال نے کہا کہ حسینیت حق کا اور باطل یزیدیت کا نام ہے، واقعہ کربلا حق و باطل کے درمیان ایک ناقابل فراموش معرکہ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسینؑ اور انکے اہل خانہ کی عظیم قربانیوں جیسی مثال پوری انسانی تاریخ میں نہیں ملتی، جو قومیں خاموش رہ کر حق پر کھڑی اور باطل کے آگے ڈٹتی نہیں وہ ظالم یزید کی ساتھی ہیں کیونکہ ظالم صرف وہ نہیں جو ظلم کر رہا ہے بلکہ ظالم وہ بھی ہے جو ظلم پر خاموش ہے، پی ایس پی حسینیت کی پیروکار ہے اور ظالم قوتوں کے سامنے سینہ سپر ہے، ہماری جدوجہد ہے کہ قوم ایک ملت واحد کی طرح متحد ہوکر اپنے فروعی اختلافات کو بھلا کر عالم اسلام کی ترقی کے لئے کام کرے۔


خبر کا کوڈ: 949499

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/949499/امام-حسین-کی-عظیم-قربانیوں-جیسی-مثال-پوری-انسانی-تاریخ-میں-نہیں-ملتی-مصطفی-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org