QR CodeQR Code

پشاور میں 31 اگست تک ویکسینیشن نہ کرانیوالوں کی سم بند کرنے کا فیصلہ

21 Aug 2021 01:00

کمشنر پشاور نے کہا کہ کل سے گھر گھر موبائل ویکسینیشن شروع کی جائے، اور ویکسینیشن کا عمل تیز کرنے کے لئے محکمہ صحت و دیگر متعلقہ عملہ کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ کردی جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں 31 اگست تک ویکسینیشن نہ کرانے والوں کی موبائل سم بند کردی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت کورونا ویکسینیشن میں تیزی لانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 31 اگست تک ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد کی موبائل سم بند کردی جائے گی۔ کمشنر پشاور نے کہا کہ کل سے گھر گھر موبائل ویکسینیشن شروع کی جائے، اور ویکسینیشن کا عمل تیز کرنے کے لئے محکمہ صحت و دیگر متعلقہ عملہ کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ کردی جائیں۔


خبر کا کوڈ: 949506

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/949506/پشاور-میں-31-اگست-تک-ویکسینیشن-نہ-کرانیوالوں-کی-سم-بند-کرنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org