0
Saturday 21 Aug 2021 01:22

سینئر سول جج سیماب وحید صدیقی کورونا کے باعث جاں بحق

سینئر سول جج سیماب وحید صدیقی کورونا کے باعث جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ سینئر سول جج بونیر سیماب وحید صدیقی کورونا وائرس کا شکار ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر سول جج بونیر سیماب وحید صدیقی دو ہفتے قبل کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے تاہم آج انتقال کرگئے۔ ان کی نماز پشاور میں ادا کی گئی۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال 12 نومبر کو پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے سبب انتقال کر گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 949507
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش