QR CodeQR Code

طالبان حکومت کو عالمی سطح پر قانونی حیثیت حاصل ہو گی، ملا ضعیف

21 Aug 2021 10:36

اپنے ایک بیان میں سابق افغان سفیر کا کہنا ہے کہ افغانوں پر مشتمل حکومت بنائیں گے، جس کے سیاسی طریقہ کار اور ڈھانچے پر طالبان کام کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق افغان سفیر ملا عبدالسلام ضعیف نے کہا ہے کہ طالبان نہیں امریکا کی سوچ میں تبدیلی آئی ہے، طالبان کی سفارت کاری میں تبدیلی آئی ہے۔ یہ بات سابق افغان سفیر ملا عبدالسلام ضعیف نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ افغانوں پر مشتمل حکومت بنائیں گے، جس کے سیاسی طریقہ کار اور ڈھانچے پر طالبان کام کر رہے ہیں۔ سابق افغان سفیر ملا عبدالسلام ضعیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغان حکومت کو عالمی سطح پر قانونی حیثیت حاصل ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 949537

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/949537/طالبان-حکومت-کو-عالمی-سطح-پر-قانونی-حیثیت-حاصل-ہو-گی-ملا-ضعیف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org