0
Saturday 21 Aug 2021 11:35

جرمنی میں مسلمان خاتون پر حملہ، زخمی حالت میں اسپتال منتقل

جرمنی میں مسلمان خاتون پر حملہ، زخمی حالت میں اسپتال منتقل
اسلام ٹائمز۔ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں مسلمان خاتون کو ایک شخص نے نسل پرستانہ جملے کستے ہوئے بے رحمی سے مارا، جس کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہو گئیں۔ مقامی پولیس کے مطابق ایک مسلمان خاتون جس نے اسکارف پہنا ہوا تھا اسے ایک شخص  نے اسٹیشن کے قریب بے رحمی سے مارا۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 39 سالہ مسلم خاتون کو حملے کے بعد شدید زخمی حالت میں مقامی اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون پر موٹر سائیکل سوار شخص  نے تشدد کیا اور ملزم نے اسے کئی بار گھونسے مارے اور اس کا اسکارف کھینچ لیا جبکہ خاتون کو نسل پرستی کی گالیاں بھی دیں۔ اسٹیٹ کرمنل پولیس نے  واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملزم کی شناخت کے لیے گواہوں سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 949548
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش