QR CodeQR Code

چیف جسٹس بلوچستان کا ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کا دورہ

21 Aug 2021 15:16

مختلف قیدیوں سے بات چیت کے بعد چیف جسٹس بلوچستان نے ماتحت عدلیہ کے تمام ججز کو زیر التوا فوجداری مقدمات کی فائلوں سمیت ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ طلب کر لیا۔


اسلام ٹائمز۔ جیل کی انسپیکشن کے لئے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس نعیم اختر افغان اچانک ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ پہنچ گئے۔ اس موقع پر جسٹس محمد اعجاز سواتی اور جسٹس ظہیر الدین کاکڑ بھی چیف جسٹس کے ہمراہ تھے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اور دیگر ججز نے ڈسٹرکٹ جیل میں تمام قیدیوں سے ملاقاتیں کیں اور ماتحت عدلیہ کے تمام ججز کو زیر التوا فوجداری مقدمات کی فائلوں سمیت ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ طلب کر لیا۔

چیف جسٹس نے 5 عمر قید کے سزا یافتہ قیدیوں کو بلاجواز جیل وارڈ میں رکھنے پر جیل عملے کی سخت سرزنش کی اور قیدیوں کو فوراً سینٹرل جیل مچھ منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں قیدیوں کو فراہم کئے جانے والے کھانے کا معیار بھی چیک کیا اور دیگر ججز سمیت قیدیوں کی بیرک میں ان کے ساتھ مل کر کھانا بھی کھایا۔ انہوں نے قیدیوں کی ملاقات کے لئے مختص میٹنگ ہال غیر فعال ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور کئی برس سے میٹنگ ہال فعال نہ ہونے پر جیل سپرنٹنڈنٹ کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 949572

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/949572/چیف-جسٹس-بلوچستان-کا-ڈسٹرکٹ-جیل-کوئٹہ-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org