QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں تین عسکری پسند شہید

21 Aug 2021 18:50

بھارتی ذرائع نے بتایا کہ ترال کے جنگلات میں عسکری پسندوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر قابض فورسز نے جمعہ کی رات دیر گئے مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال کے جنگلات میں ایک مسلح تصادم کے دوران قابض فورسز نے تین عسکری پسندوں کو شہید کیا ہے۔ جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ضلع پلوامہ کے ترال کے جنگلات میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی رات کو ہونے والے ایک مسلح تصادم کے دوران تین عسکری پسند کو مارا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مارے جانے والے عسکری پسند جیش محمد سے تعلق رکھتے تھے۔ بھارتی ذرائع نے بتایا کہ ترال کے جنگلات میں عسکری پسندوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر قابض فورسز نے جمعہ کی رات دیر گئے مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک مشتبہ جگہ کی جانب پیش قدمی کے دوران وہاں موجود عسکری پسند نے قابض فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان باضابطہ طور تصادم شروع ہوا۔ بھارتی ذرائع نے بتایا کہ محاصرے میں پھنسنے والے عسکری پسندوں کو خودسپردگی اختیار کرنے کی پیشکش کی گئی جو انہوں نے مسترد کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آخری اطلاعات ملنے تک مسلح تصادم میں تین عسکری پسندوں کو مارا جا چکا تھا جن کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 949617

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/949617/مقبوضہ-کشمیر-کے-ضلع-پلوامہ-میں-تین-عسکری-پسند-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org