0
Saturday 21 Aug 2021 18:46

امت شاہ نے کئی وعدے کئے تھے، لیکن ایک بھی پورا نہیں کیا، او پی راجبھر

امت شاہ نے کئی وعدے کئے تھے، لیکن ایک بھی پورا نہیں کیا، او پی راجبھر
اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ سماج پارٹی (ایس بی ایس پی) کے سربراہ اوم پرکاش راجبھر نے آج ایک پرائیویٹ نیوز چینل سے بات چیت کے دوران بی جے پی اور امت شاہ کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے امت شاہ پر کئی طرح کے وعدے کرنے اور ایک بھی پورا نہ کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔ پسماندہ ذاتوں کے تعلق سے مودی حکومت کی لاپروائی کا تذکرہ کرتے ہوئے راجبھر نے کہا کہ کئی ذاتیں ایسی ہیں جو روزگار، سیاست، تعلیم اور صحت کے معاملے میں پسماندہ ہیں، ان ذاتوں کو حصہ داری دینے کے لئے کوئی تیار نہیں ہے۔

بات چیت کے دوران او پی راجبھر نے بی جے پی کے ساتھ ساتھ سماجوادی پارٹی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اگر ناگ ناتھ ہے تو سماجوادی پارٹی سانپ ناتھ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزادی کے بعد انتہائی پسماندہ، انتہائی دلت کی لڑائی صرف او پی راجبھر نے لڑی ہے۔ امت شاہ نے کئی وعدے کئے تھے، لیکن کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔ راجبھر کا کہنا ہے کہ امت شاہ نے یکساں تعلیم، لازمی تعلیم، مفت تعلیم کا وعدہ کیا تھا، اس کے علاوہ گھریلو بجلی کا بل معاف کرنے اور خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دینے کا بھی وعدہ کیا تھا، لیکن کچھ بھی پورا نہیں کیا۔

راجبھر نے بات چیت کے دورن یہ بھی کہا کہ بی جے پی سبھی کو گمراہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ووٹ کی سیاست کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پسماندہ اور دلتوں کے ساتھ ہمیشہ دھوکہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جب اقتدار میں نہیں تھی تو اس نے مہنگائی کم کرنے، 2 کروڑ لوگوں کو روزگار دینے، فی کس 15 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا تھا، لیکن ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ الٹا مودی حکومت نے ملک کی تین لاکھ کمپنیوں کو بند کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 949618
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش