QR CodeQR Code

کوئٹہ، امتحانات کے مراکز صوبے سے باہر، طلباء پریشان

21 Aug 2021 19:53

طلباء کے مطابق پاکستان میڈیکل کمیشن کے نمائندے سے مسئلہ کے حوالے سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے مایوس کن جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کیلئے علیحدہ سینٹر نہیں بنایا جا سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ میڈیکل کے داخلے کے لئے امتحان دینے والے بلوچستان کے طلباء کے امتحانی مراکز صوبے سے باہر لگا دیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل کمیشن نے کوئٹہ کے طلباء کو میڈیکل ٹیسٹ کیلئے ایبٹ آباد کا رول نمبر سلپ بھیج دیا ہے، جس کی وجہ سے بلوچستان کے اکثر طلباء پریشانی کا اظہار کر رہے ہیں۔ طلباء کے مطابق پاکستان میڈیکل کمیشن کے نمائندے سے مسئلہ کے حوالے سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے مایوس کن جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کے لئے علیحدہ سینٹر نہیں بنایا جا سکتا ہے۔ طلباء نے مطالبہ کیا ہے کہ اعلیٰ حکام پاکستان میڈیکل کمیشن انتظامیہ کی غیر ذمہ داری کا نوٹس لیں۔


خبر کا کوڈ: 949630

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/949630/کوئٹہ-امتحانات-کے-مراکز-صوبے-سے-باہر-طلباء-پریشان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org