QR CodeQR Code

جہلم کے وفد کی ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سے ملاقات

22 Aug 2021 00:42

رہنماء ایم ڈبلیو ایم ناصر عباس شیرازی نے وفد کو مکمل طور پر تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ فوری طور پر متعلقہ انتظامیہ سے رابطہ کرکے انہیں مزید کسی ممکنہ گرفتاری کے حوالے سے متنبہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ علامہ سید عقیل اصغر کاظمی کی سربراہی میں وفد نے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ سے ملاقات کی، ملاقات میں 8 محرم الحرام کے جلوس پر اینٹی ٹیرارزم ایکٹ کی دفعات کے تحت کاٹی گئی ایف آئی آر کا معاملہ زیر غور آیا، وفد نے بتایا کہ پہلی بار پاکستان کی تاریخ میں پرامن جلوس میں شریک خواتین کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے، ناصر عباس شیرازی نے وفد کو مکمل طور پر تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ فوری طور پر متعلقہ انتظامیہ سے رابطہ کرکے انہیں مزید کسی ممکنہ گرفتاری کے حوالے سے متنبہ کیا ہے، ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ اس ایشو پر تمام تر قانونی راستے اختیار کیے جائیں گے، عزاداری سید الشہداء کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی پابندی قبول نہیں کی جائے گی، وفد کو آگاہ کیا گیا کہ صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی اگلے چند گھنٹوں کے دوران علاقے کا دورہ کریں گے اور مومنین سے مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 949686

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/949686/جہلم-کے-وفد-کی-ایم-ڈبلیو-مرکزی-ڈپٹی-سیکرٹری-جنرل-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org