0
Sunday 22 Aug 2021 15:35

بھارتی فضائیہ نے 168 افراد کو کابل سے نکالا

بھارتی فضائیہ نے 168 افراد کو کابل سے نکالا
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل سے نکالے گئے 107 ہندوستانیوں سمیت 168 مسافروں کو لے کر فضائیہ کی ایک اور خصوصی پرواز اتوار کو نئی دہلی پہنچے گی۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے ٹویٹ کر کے کہا کہ ہندوستانی فضائیہ کا طیارہ کابل سے دہلی کے راستے میں ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ انخلا جاری ہے، 107 ہندوستانیوں سمیت 168 مسافروں کے ساتھ ہندوستانی فضائیہ کی خصوصی پرواز کابل سے دہلی کے راستے میں ہے۔ کابل سے نکالے گئے دو جھتے ہندوستان کے لئے روانہ ہوئے، ایک تاجکستان سے اور دوسرا دوحہ سے۔ تاجکستان کے راستے دہلی لائے جا رہے طیارے میں 87 ہندوستانیوں سوار ہیں۔ اس میں دو نیپالی شہری بھی ہیں۔ گزشتہ کچھ دنوں میں کابل سے دوحہ لائے گئے 135 ہندوستانیوں کے پہلے جتھے کو ہندوستان واپس بھیجا جا رہا ہے۔ قطر میں ہندوستانی سفارت خانے نے ٹویٹ کیا کہ 135 ہندوستانیوں کا پہلا جتھا ہندوستان آرہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 949757
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش